آندھراپردیش

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا 9اور10جنوری کو دورہ اے پی

مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی ٹیم عام انتخابات کی تیاری کے لیے اس ماہ کی 9 اور 10 تاریخ کو آندھرا پردیش کا دورہ کرے گی۔

حیدرآباد: مرکزی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کی ٹیم عام انتخابات کی تیاری کے لیے اس ماہ کی 9 اور 10 تاریخ کو آندھرا پردیش کا دورہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

عہدیداروں کی ایک ٹیم سی ای سی کی قیادت میں اس تلگو ریاست کا دورہ کرے گی جہاں عام انتخابات کے ساتھ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

عہدیدار ووٹر لسٹ میں پائی جانے والی غلطیوں، فہرست کی شکایات کی جانچ کا جائزہ لیں گے۔شراب کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ جیسی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے چیک پوسٹ کے قیام جیسے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

یہ ٹیم فیلڈ لیول آبزرویشن کے لیے جائے گی۔ ضلع کلکٹرس اور ایس پیز کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیاجائے گا۔ریاست کے چیف الکٹورل آفیسر کو چیف سکریٹری، ڈی جی پی اور انتخابات سے متعلق ڈیوٹی انجام دینے والے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔