جموں و کشمیر

عمر عبداللہ کی ہیرتھ کے مقدس تہوار پر لوگوں کو مبارکباد

انہوں نے کہا: ' دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار ہر گھر میں امن، خوشحالی اور الہی برکات لے کر آئے۔ ہیرتھ مبارک'۔

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہیرتھ کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ مقدس تہوار لوگوں کے لئے خوشی و خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔

متعلقہ خبریں
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ

بتادیں کہ ہیرتھ چار دنوں پر محیط ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری کے لوگ بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مناتے ہیں۔

ہند مت کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے.عمر عبداللہ نے اس مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ہیرتھ کے موقع پر تمام لوگوں کی خوشی اور برکت کا خواستگار ہوں’۔

انہوں نے کہا: ‘ دعا ہے کہ یہ مقدس تہوار ہر گھر میں امن، خوشحالی اور الہی برکات لے کر آئے۔ ہیرتھ مبارک’۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں اس موقع پر بڑی تعداد میں عقیدت مند شنکر آچاریہ حاضری دے کر پوجا کرتے ہیں۔