حیدرآباد
میٹرو ٹرین کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی: ایل اینڈ ٹی میٹرو ٹرین
میٹرو خدمات کے اوقات میں توسیع کا دعویٰ کرتے ہوئے میڈیا کے ایک گوشہ کی جانب سے جاری رپورٹس پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات بتائی گئی۔

حیدرآباد: ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل حیدرآباد نے واضح کیا ہے کہ میٹرو خدمات کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ میٹرو خدمات کے اوقات میں توسیع کا دعویٰ کرتے ہوئے میڈیا کے ایک گوشہ کی جانب سے جاری رپورٹس پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات بتائی گئی۔
تاہم تجرباتی بنیاد پر مسافرین کی سہولت کے لئے جمعہ اور پیر کو میٹرو خدمات کے اوقات میں توسیع کی گئی ہے۔ گزشتہ جمعہ کو آخری ٹرین 11 بجے کے بجائے 11:45 بجے روانہ ہوئی اور صبح 6بجے کے بجائے پہلے ٹرین 5:30 بجے روانہ کی گئی۔