حیدرآباد
ٹرینڈنگ

چیف منسٹر نے ایک اور وعدہ پورا کردیا، حادثہ میں جاں بحق ڈیلیوری بوائے کے خاندان کو 2 لاکھ کا چیک

متاثرہ سوئیگی بوائے کے افراد خاندان کو سکریٹریٹ طلب کیا گیا اور چیف منسٹر نے خاندان کو 2 لاکھ روپئے کا چیک حوالے کیا۔ لواحقین نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی مدد پر خوشی کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک سوئیگی ڈیلیوری بوائے کے ارکان خاندان کودولاکھ روپئے معاوضہ کا چیک حوالے کیا جو چارماہ پہلے فوڈ ڈیلیوری کے دوران اتفاقی طورپر بلند عمارت سے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔چیف منسٹر نے اس نوجوان کے خاندان کو معاوضہ دینے کے اپنے وعدہ کواندرون ہفتہ پورا کرتے ہوئے یہ چیک حوالے کیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
اردو خبر رساں اداروں سے مالی اعانت کیلئے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
ویڈیو: تلنگانہ بھون میں کانگریس اور بی آر ایس کارکنوں میں تصام
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

وزیراعلی ریلیف فنڈ کے ذریعہ یہ دولاکھ روپئے کا چیک حوالے کیاگیا۔اس ماہ کی 23تاریخ کو غیر منظم شعبہ کے ورکرس کے ساتھ حیدرآباد کے نامپلی نمائش گراونڈ میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعلی نے اپنی تقریر میں اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چارماہ پہلے فوڈ ڈیلیوری کے لئے جانے والے اس نوجوان کی اتفاقی طورپر گرنے سے موت ہوگئی تھی۔

ان کی اس ہدایت کے اندرون ایک ہفتہ عہدیداروں نے وزیراعلی کو اس نوجوان کے خاندان کی تفصیلات سے واقف کروایاجس کے بعد وزیراعلی نے اس نوجوان کے ارکان خاندان کو سکریٹریٹ مدعو کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے دولاکھ روپئے کا چیک حوالے کیاجس پر اس خاندان نے وزیراعلی سے اظہار تشکر کیا۔

انہوں نے کہاتھاکہ پیشرو حکومت نے اس نوجوان کے خاندان کی کوئی مالی مدد نہیں کی تھی۔اس ڈیلیوری بوائے کے ارکان خاندان کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے وزیراعلی کے ریلیف فنڈ کے ذریعہ دولاکھ روپئے کی رقم اس نوجوان کے خاندان کے حوالے کرنے کی انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی تھی۔