امریکہ و کینیڈا
چینی صدر طویل عرصے بعد امریکہ پہنچ گئے
چین کے صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے، 6 سالوں میں چین کے صدر کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔
سان فرانسسکو: ایشیا پیسفک اکنامک کارپوریشن اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ کے شہر سان فرانسسکو پہنچ گئے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اپنے امریکی ہم منصب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے، 6 سالوں میں چین کے صدر کا یہ پہلا دورہ امریکہ ہے۔
چین اور امریکہ کے صدر کی ملاقات میں اسرائیل فلسطین جنگ، یوکرین جنگ اور اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔