قومی

سی جے پی کے بانی نے غیرمعینہ مدتی بھوک ہڑتال شروع کردی

کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دِپکے نے سونم وانگ چک کی صفدر جنگ ہاسپٹل منتقلی کے فوری بعد ہفتہ کے دن غیرمعینہ مدتی بھوک ہڑتال شروع کردی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کاکروچ جنتا پارٹی(سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دِپکے نے سونم وانگ چک کی صفدر جنگ ہاسپٹل منتقلی کے فوری بعد ہفتہ کے دن غیرمعینہ مدتی بھوک ہڑتال شروع کردی۔

پولیس کارروائی کے بعد نوجوانوں کی تنظیم نے احتجاج شدید کردیا۔ اس نے وزیراعظم مودی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اس نے عہد کیا کہ 20 جولائی کا پارلیمنٹ چلو مارچ نکل کر رہے گا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ میں ابھی مرن برت شروع کررہا ہوں۔ ایک اور پوسٹ میں سی جے پی نے کہا کہ مودی کو جانا ہی ہوگا۔

تنظیم حال حال تک مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ مانگ رہی تھی۔ اس نے کہا کہ وانگ چک کو مقام ِاحتجاج سے ہٹائے جانے کے باوجود تحریک جاری رہے گی۔

سی جے پی ترجمان آشوتوش رنکا نے الزام عائد کیا کہ سونم وانگ چک کے ساتھ ہاتھاپائی ہوئی اور دہلی پولیس انہیں وہاں سے لے گئی۔ پولیس کارروائی کے دوران بعض مظاہرین پر بھی حملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صبح لوگوں نے فریش ہونے کے لئے 10 تا 15 منٹ کا بریک لیا تھا اسی وقت پولیس نے یہ بزدلانہ کارروائی کی۔

ابھیجیت نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ ہم یہاں سے جانے والے نہیں۔ 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ میں ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں۔ یہ ملک کو بچانے کی لڑائی ہے‘ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں۔