جموں و کشمیر

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

فوجی کمانڈر کو سینئر آفیسران نے ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

سری نگر: فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
ہمخیال جماعتوں کو دعوت

فوج کی شمالی کمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندرا کمار نے سری نگر میں انسداد دہشت گردی گرڈ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا’۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران فوجی کمانڈر نے جوانوں کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینکس کو چوکس رہنے کی تاکید کی اور جوانوں پر حکمت عملی کی درستگی اور مستقبل کے چیلنجوں کے لئے پیشہ ورانہ مہارت کو بر قرار رکھنے پر زور دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ کو سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔

اس سے قبل شمالی کمان کے سربراہ نے بادامی باغ فوجی کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر موصوف جنرل نے فوجی اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اسی جوش و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے فوجی اہلکاروں کے پیشہ ورانہ مظاہرئے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مستقبل میں بھی اپنے فرائض پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دینے کے لئے کہا۔

فوجی کمانڈر کو سینئر آفیسران نے ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

شمالی کمان کے سربراہ نے آفیسران پر زور دیا کہ وہ آپریشنل کوششوں کے تمام شعبوں میں مسلسل کامیابی کے لئے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔