حیدرآباد

ایس آئی بی کے سابق ڈائرکٹر پرانیت راؤ کوپولیس نے تحویل میں لے لیا

پرانیت اس ماہ کی 23تاریخ تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔ راؤ پر ثبوت مٹانے، عوامی املاک کو تباہ کرنے اور الیکٹرانک شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔

حیدرآباد: شواہد کو نقصان پہنچانے کے معاملہ میں اسپیشل انٹلی جنس بیورو(ایس آئی بی)کے سابق ڈائرکٹر پرانیت راو کو پنجہ گٹہ پولیس نے تحویل میں لے لیا۔شہر حیدرآباد کی ایک عدالت نے گذشتہ روزپرانیت راو کو پولیس کی تحویل میں دینے کے احکام دیئے تھے۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر شبانہ کیسر سوری دوبارہ مانوٹا کی صدر منتخب
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

 جس کے بعد آج پنجہ گٹہ پولیس، چنچل گوڑہ جیل پہنچی اورملزم کو سات دنوں کی تحویل میں دینے کیلئے عدالت کی جانب سے دیئے گئے احکام حوالے کئے۔

پرانیت اس ماہ کی 23تاریخ تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔ راؤ پر ثبوت مٹانے، عوامی املاک کو تباہ کرنے اور الیکٹرانک شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام ہے۔