تلنگانہ

بیٹیوں نے باپ کی آخری رسومات انجام دیں

سب سے بڑی بیٹی،شمشان گھاٹ جانے کیلئے چتا کے سامنے روایات کے مطابق مٹی کا برتن ہاتھ میں لے کر چل رہی تھی جبکہ بقیہ چار بیٹیاں باپ کی لاش کو کندھا دے رہی تھیں۔

حیدرآباد: بیٹیوں نے باپ کی آخری رسومات انجام دیں۔یہ واقعہ بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے منوگورمیں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
’ہندوازم‘ نہیں، ’ہندونیس‘ کہیے: ورلڈ ہندو کانگریس
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

تفصیلات کے مطابق گاندھی بوما مرکز سے تعلق رکھنے والانرسمہا بیماری کی وجہ سے چل بسا۔اس کو 6اولادیں ہیں تاہم دو سال قبل نرسمہا راؤ کا اکلوتا بیٹا منی کمار دریائے گوداوری میں غرق ہوگیا۔

بیٹا نہ ہونے کے سبب نرسمہا راؤ کی آخری رسومات بیٹیوں نے انجام دیں۔

سب سے بڑی بیٹی،شمشان گھاٹ جانے کیلئے چتا کے سامنے روایات کے مطابق مٹی کا برتن ہاتھ میں لے کر چل رہی تھی جبکہ بقیہ چار بیٹیاں باپ کی لاش کو کندھا دے رہی تھیں۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔