تلنگانہ

ضعیف خاتون کی موت، لاش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار،تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انسانیت سوز واقعہ

اس خاتون جس کی شناخت سدولہ سیتما کے طورپر کی گئی ہے، کے شوہر لکشمن کی تقریبا 20سال پہلے موت ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک ضعیف خاتون کی موت کے بعد ا س کی آخری رسومات کو تقریبا 6گھنٹے ملتوی کرنا پڑاکیونکہ اس کے رشتہ داروں نے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے اس کے گھر کو قفل ڈال دیا۔

متعلقہ خبریں
مائیکروسافٹ اور اڈوب کے سی ای اوز کے موجودگی میں ایچ پی ایس کے کافی ٹیبل بک شاہین کی پرواز کی رسم رونمائی
حضرت سید محمد عبدالقادر بابا مجذوبؒ کے86 ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کے ملٹی کلر وال پوسٹرز کی رسم اجرائی
نظام آباد میں وزیر صحت دامودرراج نرسمہا نے پی ایچ سی، ایم سی ایچ، کریٹیکل کیئر یونٹس کا افتتاح کیا
جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے تانڈور میں “خون عطیہ کیمپ”کا انعقاد
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد

اس خاتون جس کی شناخت سدولہ سیتما کے طورپر کی گئی ہے، کے شوہر لکشمن کی تقریبا 20سال پہلے موت ہوگئی تھی۔

چونکہ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی، اس لیے اس نے اپنی جائیدادیں اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنے دیورکے بچوں کے نام کر دی۔ گذشتہ روز اس 85سالہ خاتون کی خرابی صحت کی وجہ سے اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔

جب اس کی لاش گھر لائی گئی تو اس کے دیورکے بچوں نے اسے گھر کے اندر لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور گھر کو تالا لگا کر وہاں سے چلے گئے جس کے نتیجہ میں لاش چھ گھنٹے تک گھر کے باہر رکھی گئی۔

مقامی افراد نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس عہدیدارموقع پر پہنچ گئے اور دروازہ توڑ کر لاش کو اندر لے گئے۔

خود آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے، خاتون کے رشتہ داروں نے اس کے لیے بعض دیگر افرادسے کام لیا۔