مشرق وسطیٰ

خانہ کعبہ کے دروازے کا ڈیزائن تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال

مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں واقع ہے جسے خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پرنالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں خانہ کعبہ کے دروازے و حجرِ اسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے مالک عاشق حسین فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

متعلقہ خبریں
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
پاکستانی چوکی پر حملہ، 5 فوجی اور 5 دہشت گرد ہلاک
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

بین الاقوامی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے مالک عاشق حسین چل بسے۔

قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی نے محمد عاشق حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں واقع ہے جسے خانہ? کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پرنالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔