ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
ایران میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے حالیہ دنوں کم از کم 26افراد کی موت ہوگئی۔ میڈیا ذرائع نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ حکام کی جانب سے اگرچہ کہ شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود مختلف ذرائع سے الکحل حاصل کی جاتی ہے۔

تہران(اے پی) ایران میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے حالیہ دنوں کم از کم 26افراد کی موت ہوگئی۔ میڈیا ذرائع نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہا کہ حکام کی جانب سے اگرچہ کہ شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، لیکن اس کے باوجود مختلف ذرائع سے الکحل حاصل کی جاتی ہے۔
میڈیا کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مختلف شہروں اور ٹاؤنس میں الکحل مشروبات پینے سے یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حالیہ ہلاکتوں کے بعد حکام کی جانب سے کئی علاقوں میں موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
خبررساں ادارہ ارنا نے بتایا ہے کہ کئی سو افراد کو دواخانوں سے رجوع کیا کیا گیا ہے۔ 1979ء سے اسلامی انقلاب کے بعد شراب نوشی پر امتناع عائد ہے لیکن کئی ایرانی غیرقانونی رازدارانہ طور پر شراب خریدتے ہیں۔
بعض افراد گھروں میں تیار بھی کرتے ہیں۔ مینتھال اور بعض دوسری اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے شراب تیار کی جاسکتی ہے۔