ایشیاء
وسطی چین میں مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی
چین کے جنوبی صوبہ ہنان میں شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

بیجنگ: چین کے جنوبی صوبہ ہنان میں شدید بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق، چھ دیگر مبینہ طور پر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ جائے وقوعہ پر 300 سے زائد امدادی کارکن تعینات ہیں۔
اس سے قبل اتوار کو چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) نے اطلاع دی تھی کہ یہ واقعہ ہینگ یانگ ضلع میں واقع ایک گاؤں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پیش آیا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے ایک گیسٹ ہاؤس منہدم ہوگیا جس کے ملبے تلے 21 افراد دب گئے۔