سوشیل میڈیا

پاکستان کے ٹکڑے ہونے بابا رام دیو نے کی پوجا، کہا جلد پورا ہوگا اکھنڈ بھارت کا سپنا (ویڈیو)

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ پاکستان بلوچستان اور سندھ سمیت دیگر چار ممالک میں ٹکڑے ٹکڑے ہوکر بٹ جائے گا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر بھی بہت جلد ہندوستان میں ضم ہوجائے گا۔

چورو (راجستھان): یوگا گرو بابا رام دیو نے جمعہ کے روز راجستھان کے چورو میں پاکستان ٹوٹنے کے لئے یگنہ کیا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کے ہندوستان میں انضمام کے لئے پوجا انجام دی۔

متعلقہ خبریں
عمران ملک پر بیان بازی، عرفان پٹھان کا پاکستانی بولر کو منہ توڑجواب
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ پاکستان بلوچستان اور سندھ سمیت دیگر چار ممالک میں ٹکڑے ٹکڑے ہوکر بٹ جائے گا اور پاکستان مقبوضہ کشمیر بھی بہت جلد ہندوستان میں ضم ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا پڑوسی ملک ٹوٹنے کے بعد ایک چھوٹی سی ریاست بن کر رہ جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ اور بلوچستان بھی بھارت میں ضم ہوجائیں گے اور اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کریں گے۔

باگیشور دھام بابا دھیریندر شاستری پر جاری تنازعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رام دیو نے کہا کہ مسلمان اور عیسائی بھی توہم پرستی میں ملوث ہوتے ہیں، مگر ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا۔ صرف سناتن دھرم پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھیریندر شاستری کو ہنومان جی کا آشیرواد حاصل ہے۔