بجٹ اجلاس کو25دنوں تک جاری رکھنے کا مطالبہ مسترد، اپوزیشن کو جھٹکا
6 فروری کو اسمبلی میں وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ اور کونسل میں وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی، بجٹ2023-24 پیش کریں گے۔ 7 فروری کو اسمبلی اور کونسل کو تعطیل رہے گی 8 فروری سے اسمبلی وکونسل میں بجٹ اجلاس کا دوبارہ آغاز ہوگا اور 9،10 اور11 کو بجٹ پر مباحث ہوں گے۔
حیدرآباد: قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے ایام کے متعلق حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو زبردست جھٹکہ دیا گیا۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بجٹ اجلاس کو25 دنوں تک چلانے کے مطالبہ کو نظر انداز کردیا گیا۔ حکومت نے 12 فروری تک بجٹ اجلاس چلانے کا فیصلہ کیا۔
6 فروری کو اسمبلی میں وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ اور کونسل میں وزیر امور مقننہ وی پرشانت ریڈی، بجٹ2023-24 پیش کریں گے۔ 7 فروری کو اسمبلی اور کونسل کو تعطیل رہے گی 8 فروری سے اسمبلی وکونسل میں بجٹ اجلاس کا دوبارہ آغاز ہوگا اور 9،10 اور11 کو بجٹ پر مباحث ہوں گے۔
12 فروری کو تلنگانہ تصرف بل کو منظور ی دی جائے گی جس کے بعد اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ روز منعقدہ بزنس اڈوائزری کمیٹی اجلاس میں کانگریس نے بجٹ اجلاس کو25 دنوں تک، ایم آی ایم نے 20 دنوں تک چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
حکومت کی جانب سے ایوان کو چلانے کے ایام کا8 تاریخ کو فیصلہ کرنے کا تیقن دیا گیا تھا۔ اب بی اے سی کے دوسرے ہی روز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو صرف6 دنوں تک (12 فروری)چلانے کا یکطرفہ فیصلہ لیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقیدین کی جارہی ہیں۔