تعلیم و روزگارتلنگانہ

اقامتی اسکولس کیلئے نیا ٹائم ٹیبل بنانے مرکزی وزیر کی خواہش

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے ریاست میں اقامتی اسکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل تیار کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔

حیدر آباد: مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے نے ریاست میں اقامتی اسکولوں کے لئے نیا ٹائم ٹیبل تیار کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
ریسکیو آپریشن کیلئے تلنگانہ کو این ڈی آر ایف کی 9 ٹیمیں روانہ: بنڈی سنجے
سرپنچوں کے بقائے جاری کرنے بنڈی سنجے کا مطالبہ
کے ٹی آر ناستک، بھگوان پر یقین نہیں رکھتے؟
بنڈی سنجے کے رویہ پر ہائی کورٹ کا اظہارِ ناراضگی

بنڈی سنجے نے کہا کہ صبح 5:00 بجے سے رات 9:30 بجے تک مصروفیات، نیند کی کمی سے طلبہ ذہنی تناؤ کا شکار ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے اوقات کار اور رات کو نگراں ڈیوٹی عملہ کے حوالہ کرنا درست نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وارڈن کی جائیدادوں پر فوری طور پرتقررات عمل میں لانے کی ضرورت ہے، سنجے نے کہا کہ وارڈن کی جائیدادوں کو پر نہ کرنا افسوسناک ہے۔

انہوں نے ٹی اے، ڈی اے، پی آر سی کی عدم ادائیگی پر تنقید کی۔ خط میں تحریر کیا گیا کہ ٹی اے، ڈی اے، پی آر سی کے بقایا جات کے ساتھ سرنڈر شدہ چھٹیوں کے بل فوری ادا کیے جائیں۔

a3w
a3w