280 ارکان پارلیمنٹ پہلی مرتبہ لوک سبھا کے لئے منتخب
18ویں لوک سبھا میں تقریباً 280 ارکان ِ پارلیمنٹ وہ ہوں گے جو پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ 2019کے انتخابات کے بعد 267 ارکان ِ پارلیمنٹ ایسے تھے جو پہلی مرتبہ ایم پی بنے تھے۔

نئی دہلی: 18ویں لوک سبھا میں تقریباً 280 ارکان ِ پارلیمنٹ وہ ہوں گے جو پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ 2019کے انتخابات کے بعد 267 ارکان ِ پارلیمنٹ ایسے تھے جو پہلی مرتبہ ایم پی بنے تھے۔
اب ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ قبل ازیں 263 نومنتخبہ ارکان ِ پارلیمنٹ نے رکن ِ لوک سبھا کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
علاوہ ازیں 16 ارکان پارلیمنٹ‘ راجیہ سبھا کے رکن تھے۔ ایک رکن 7 مرتبہ لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ تھنک ٹینک پی آر ایس لیجسلیٹیو ریسرچ کے مطابق نومنتخبہ ارکان ِ پارلیمنٹ کے منجملہ 8 نے اپنے حلقے تبدیل کرلئے جبکہ ایک رکن 2 حلقوں سے دوبارہ منتخب ہوا ہے۔
دوبارہ منتخب ہونے والے 9 ارکان ِ پارلیمنٹ 17 ویں لوک سبھا میں ایک مختلف جماعت کی نمائندگی کرتے تھے جبکہ دیگر 8 اُس جماعت کے نمائندہ تھے جو اپنی سابقہ پارٹی سے علیحدہ ہوچکی تھی۔
53 وزرا نے مقابلہ کیا تھا جن کے منجملہ 35 جیت گئے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نئی لوک سبھا میں 240 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت ہے۔ دوسری بڑی جماعت 99 نشستوں کے ساتھ انڈین نیشنل کانگریس ہے جبکہ سماج وادی پارٹی 37 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔