دہلی

ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی

کانگریس قائد راشد علوی نے اتوار کے دن ہندوستان اور چین کے درمیان طئے پائے معاہدہ کے تعلق سے بعض وضاحتیں طلب کیں۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) کانگریس قائد راشد علوی نے اتوار کے دن ہندوستان اور چین کے درمیان طئے پائے معاہدہ کے تعلق سے بعض وضاحتیں طلب کیں۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
مالدیپ کے صدر کاچین اور ہندوستان سے اظہار تشکر
مودی کے دورہ اروناچل پردیش پر چین کا احتجاج
شی جنپنگ G20 چوٹی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے
چین نے ہندوستان کی ہزاروں کلومیٹر اراضی پر قبضہ کرلیا: راہول گاندھی

حقیقی خط قبضہ (ایل اے سی) کی صورتحال کے تعلق سے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کے بیان پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس قائد نے کہا کہ جئے شنکر کو چین کے ساتھ طئے پائے معاہدہ کے بعض نکات کی وضاحت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاہدہ کی کاپی منظر عام پر لانی چاہئے، تاکہ عوام تفصیلات کو سمجھ سکیں، کیونکہ ہمارا ملک چین پر بھروسہ نہیں کرتا۔ وزیراعظم اور وزیرخارجہ جئے شنکر، چین پر بھروسہ کرسکتے ہیں، لیکن فوج کے سربراہ نے ان کے موقف سے اختلاف کیا ہے۔

چینی فوج پر اس وقت تک بھروسہ نہیں کیا جاسکتا جب تک کے وہ اکتوبر 2020ء کی پوزیشن میں پوری طرح واپس نہیں آجاتی۔ وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ حالیہ پیشرفت کا کریڈٹ فوج اور پُرمہارت سفارت کاری کو دیا تھا۔