دہلی

مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس

کانگریس نے اتوار کے دن دعویٰ کیا کہ ہندوستان کو ”طلب کے بحران“ کا سامنا ہے، کیونکہ آمدنی بڑھ نہیں رہی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) کانگریس نے اتوار کے دن دعویٰ کیا کہ ہندوستان کو ”طلب کے بحران“ کا سامنا ہے، کیونکہ آمدنی بڑھ نہیں رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے سرگرمیاں تیز
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
اے پی میں صنعتی ترقی کیلئے مشاورتی فورم تشکیل، جی او جاری
سل مینوفیکچرنگ یونٹ میں 8ہزار کروڑ کی سرمایہ لگانے گودی انڈیا کا اعلان

اس نے کہا کہ خانگی سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن جسے یوپی اے کے 10 سالہ دیرپا جی ڈی پی گروتھ سے طاقت ملی تھی، مودی حکومت کے 10 سالہ دورِ اقتدار میں پٹری سے اترچکا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ کانگریس کی تجویز مان لے۔

کانگریس چاہتی ہے کہ منریگا کے تحت روزانہ کم از کم 400 روپے اجرت دی جائے، ایم ایس پی یقینی بنائی جائے، کسانوں کا قرض معاف کیا جائے اور عورتوں کو ماہانہ انکم سپورٹ کی اسکیم لائی جائے تاکہ دیہی ہندوستان میں آمدنی بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہندوستان میں کھپت گھٹتی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ انڈیا ان کارپوریشن کے کئی چیف ایگزیکٹیو آفیسر س (سی ای اوز) نے تشویش ظاہر کی تھی کہ ہندوستان میں متوسط طبقہ گھٹتا جارہا ہے۔ نبارڈ کے آل انڈیا رورل فینانشیل انکولزن سروے کے مطابق ہندوستان میں آمدنی جوں کی توں رہنے کے نتیجہ میں طلب کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔