آندھراپردیش

ایسٹرن نیول کمانڈنے وشاکھاپٹنم میں ساحلی علاقوں کی صفائی کا کام انجام دیا

ہندوستانی بحریہ کے مطابق اس صفائی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کا مقصد مقامی افراد میں پلاسٹک کے استعمال اور اس کے سمندروں و دریاوں پر اثرات کے بارے میں بیداری پیداکرنا ہے۔تقریبا 600برسرخدمت اور موظف بحری ملازمین نے اپنے خاندانوں کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا۔

حیدرآباد: پُنیت ساگر ابھیان کے حصہ کے طورپرہندوستانی بحریہ کے ایسٹرن نیول کمانڈنے اے پی کے وشاکھاپٹنم میں ساحلی علاقوں بشمول دریاوں اور نہروں کی صفائی کے کام انجام دیئے۔ساحلی علاقوں کی صفائی کی سرگرمیوں کا آغاز یاردا ساحل، آرکے بیچ، بھیملی بیچ، سی فرنٹ اور انر ہاربرمیں کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
ضلع وقار آباد میں وی ایل ایف کمیونیکیشن اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ
خلیج عدن میں جہاز پر ڈرون حملہ، ہندوستانی بحریہ نے جواب دیا
شمس آباد میں اڈانی ڈیفنس ایرو اسپیس سنٹر کا افتتاح