مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے ’ خصوصی سیکوریٹی اسٹیٹس‘ میں اضافہ کردیا

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’آپریشنل اندازے کے بعد، وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے آج شام (ہفتہ، 7 اکتوبر 2023) کو ’خصوصی سیکیورٹی اسٹیٹس‘ میں توسیع کر دی ہے۔ یہ اسٹیٹس اب اسرائیل کے پورے علاقے پر نافذ ہوتا ہے‘‘ ۔

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے حکم دیا ہے کہ فلسطین- اسرائیل تنازعہ میں اضافہ کے درمیان ملک کے پورے علاقے میں ’’خصوصی سیکورٹی اسٹیٹس‘‘اضافہ کیا جائے اسرائیلی وزارت دفاع نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

 ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’آپریشنل اندازے کے بعد، وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے آج شام (ہفتہ، 7 اکتوبر 2023) کو ’خصوصی سیکیورٹی اسٹیٹس‘ میں توسیع کر دی ہے۔ یہ اسٹیٹس اب اسرائیل کے پورے علاقے پر نافذ ہوتا ہے‘‘ ۔

یہ قدم اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کو’’شہریوں کو حفاظتی ہدایات فراہم کرنے اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق عوامی مقامات کو بند کرنے کا اہل بنائے گا۔‘‘

https://twitter.com/100rabhsingh781/status/1710906272676253949

آئی ڈی ایف نے اتوار کو کہا کہ ناہل بریگیڈ کا کمانڈر 42 سالہ کرنل جوناتھن اسٹائن برگ جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔ آئی ڈی ایف نے ’’ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت‘‘ کا اظہار کیا اور ’’اس مشکل وقت‘‘ میں ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔

اس دوران ہاریٹز اخبار نے بتایا کہ جنوبی اسرائیل میں بیری کے کبوتز میں فلسطینی فورسز کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی شہریوں کو کئی گھنٹوں کے بعد رہا کر دیا گیا۔

اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ پٹی کے مضافات میں متعدد بستیوں کا کنٹرول حاصل کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل میں پانچ مقامات پر جھڑپیں جاری تھیں۔

یونانی اخبار کاتھیمیرینی نے بتایا ہے کہ اسرائیل تنازع میں اضافے کے درمیان یونان سے 5000 ریزرو فوجیوں کو وطن واپس لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے اور کہا کہ ایسا کرنے کے واسطے اسرائیل کے لیے 20 پروازوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

a3w
a3w