حیدرآباد

طوفان کا اثر’شمس آباد ایرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت متاثر

حیدرآباد سے چینائی کے لئے جانے والے طیارہ کو بھی وہاں پر ناموافق موسمی حالات کے سبب حیدرآباد واپس ہونا پڑا۔ چندی گڑھ کے شہید بھگت سنگھ ایرپورٹ سے چینائی جانے والے طیارہ کے رخ کو حیدرآباد موڑدیا گیا۔

حیدرآباد: طوفان میچانگ کے پیش نظر شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر بیشتر طیاروں کی آمدوروفت متاثر ہوئی۔ ناموزوں موسمی حالات کے ساتھ ساتھ آندھراپردیش اور ٹاملناڈو میں مسلسل شدید بارش کے پیش نظر طیاروں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
حیدرآباد: 9 اور 10 اگست کو جامعۃ المؤمنات کی تاریخی فقہی کانفرنس، علمائے کرام اور مفتیان کی خصوصی شرکت متوقع
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
FLO کا پہلا نیشنل جاب فیئر حیدرآباد میں کامیابی کے ساتھ مکمل، 35 کمپنیاں اور 1200 سے زائد امیدواروں کی شرکت

 اس طوفان کے سبب بیشتر طیاروں کو منسوخ کردیا گیا اور بعض کی آمدوروانگی میں تاخیر ہوئی۔ حیدرآباد سے تروپتی راجہ مہندراورم’وجئے واڑہ’وشاکھاپٹنم’راجمندری’چینائی کے طیاروں کو منسوخ کرنا پڑا۔ انڈیگو کے طیارہ نے تروپتی کے لئے اڑان بھری تاہم ناموزوں موسمی حالات کے سبب اس کو دوبارہ شمس آباد ایرپورٹ واپس ہونا پڑا۔

 علاوہ ازیں حیدرآباد سے چینائی کے لئے جانے والے طیارہ کو بھی وہاں پر ناموافق موسمی حالات کے سبب حیدرآباد واپس ہونا پڑا۔ چندی گڑھ کے شہید بھگت سنگھ ایرپورٹ سے چینائی جانے والے طیارہ کے رخ کو حیدرآباد موڑدیا گیا۔