حیدرآباد

رمضان المبارک کے دوسرے ’’ مغفرت کے دہے‘‘ کا اختتام

اس ماہ مقدس کی مناسبت سے مساجد میں علما نے زوردیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں اور اللہ تعالی کو راضی کرلیں تو نصرت الہی یقینا ہم کو مل سکتی ہے اور ایک مرتبہ پھر پورے عالم میں ہمارابول بالا ہوسکے گا۔کئی فنکشن ہالس میں خواتین کے لئے بھی تراویج کا اہتمام کیا گیا۔

حیدرآباد: ماہ رمضان المبارک کے دوسرے مغفرت کے دہے کا اختتام ہوگیا۔ فرزندان توحید نے خشوع وخضوع کے ساتھ اس دوسرے دہے کو مکمل کیا۔ اس موقع پر مساجد میں رقت انگیز دعائیں بھی کی گئیں اور علما نے درس قرآن، قرآن کی تلاوت کے آداب، تفہیم قرآن، قرآنی آیات میں مشابہت وفرق، قرآن اور ہماری زندگی، قرآن کی جامعیت و وسعت، قرآنی آیات ، قرآنی فکر، احکامات قرآنی، قرآن کے اخلاقی احکام، قرآن کا پیغام، قرآن کے طرز و انداز، قرآن وداعی کے اوصاف، قرآن وصحابہ کرام، قرآن وعصر حاضر کے درپیش چیالنجس جیسے اہم موضوعات پر اظہار خیال کیااور مصلیوں نے اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔

متعلقہ خبریں
بھٹی وکرامارکہ نے دعوت افطار کے انتظامات کا جائزہ لیا
یوم ”میرا ووٹ میرا حق“ کے موقع پر چیف جسٹس آف انڈیا کا پیام
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
سالانہ جلسہ حسن قرأتِ قرآن
متحدہ عرب امارات میں رمضان میں 4 ہزار اشیا پر 25 سے 75 فیصد رعایت ہوگی

ساتھ ہی تمام کی صحت، سلامی، درازی عمر،ملک میں مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل اور امتیاز کے خاتمہ کے لئے بھی دعا کی گئی۔کئی مقامات پر درس قرآن کی محافل کا بھی اہتمام کرتے ہوئے نزول قرآن کی عظمت،صاحب قرآن ﷺ کی عظمت کے ساتھ ساتھ مقاصد رمضان اور پیغام رمضان کی تشریح کی گئی۔ خصوصی وظائف،دعاوں اور تہجد کا سلسلہ مساجد میں دوسرے دہے کے اختتام کے باوجود بھی جاری ہے۔

 اس ماہ مقدس کی مناسبت سے مساجد میں علما نے زوردیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم متحد ہوجائیں اور اللہ تعالی کو راضی کرلیں تو نصرت الہی یقینا ہم کو مل سکتی ہے اور ایک مرتبہ پھر پورے عالم میں ہمارابول بالا ہوسکے گا۔کئی فنکشن ہالس میں خواتین کے لئے بھی تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

ساتھ ہی شہر کے شادی خانوں اور دیگر اہم تجارتی مراکز کے مقامات پر شبینہ کا بھی اہتمام کیاگیا۔اس ماہ مقدس میں خصوصی مجالس میں دعاوں کا بھی سلسلہ جاری ہے جس میں اسلام کی سربلندی،عالم اسلام کے مسلمانوں کے جان ومال کے تحفظ بالخصوص عراق، شام،فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت،مسلمانوں کے عروج، ترقی،استعماری،

 طاغوتی طاقتوں کی سازشوں، ریشہ دوانیوں اور ناپاک منصوبوں سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو محفوظ رکھنے،ایک مرتبہ پھر پوری دنیا پر مسلمانوں کے شاندار ماضی کی طرح اسلامی نظام کے قیام،اسلامی شعائر، اسلامی طرز زندگی اور خالق ارض وسما کی رضا،نصرت الہی کے ذریعہ دنیا میں مسلمانوں کو نئے انقلاب کا نقیب بنانے کے لئے طویل دعائیں مانگی جارہی ہیں۔