مشرق وسطیٰ

دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گاَ: آیت اللہ خامنہ ای

خامنہ ای نے کہا کہ جس طرح موسیٰ کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی ضرور پورا ہوگا۔

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ دریا سے لے کر سمندر تک فلسطینی ریاست کے قیام کو تسلیم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

 انہوں نے کہا کہ جس طرح موسیٰ کی والدہ سے کیے گئے قدرت کے دو وعدے پورے ہوئے اسی طرح امریکا، برطانیہ، اسرائیل اور نیٹو جیسے بڑے گروپ کے خلاف چھوٹے گروپ فلسطین کی فتح کا قدرت کا وعدہ بھی ضرور پورا ہوگا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن کا خیال ہے کہ ایک فلسطینی ریاست کو مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جانا چاہیے، نہ کہ یکطرفہ تسلیم کر کے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ صدر دو ریاستی حل کے پرزور حامی ہیں اور اپنے پورے کیریئر میں رہے ہیں ان کا خیال ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے نہ کہ یکطرفہ تسلیم کے ذریعے۔

a3w
a3w