آندھراپردیش

قطر میں پھانسی کی سزا کاسامنا کرنے والے وشاکھاپٹنم کے سابق بحری عہدیدارسگنا کرکو بچانے خاندان کی مودی سے اپیل

قطر نے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق عہدیداروں کو موت کی سزا سنائی ہے جن میں آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کاسُگناکرپاکالابھی شامل ہے۔

حیدرآباد: قطر نے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق عہدیداروں کو موت کی سزا سنائی ہے جن میں آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کاسُگناکرپاکالابھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
پروفیسر محمد مسعود احمد کا دورہ قطر، بحرین و سعودی عرب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

ان کے ارکان خاندان قطر کی عدالت کے فیصلے سے سخت پریشان ہیں جنہوں نے ان کو بچانے کیلئے وزیراعظم مودی سے راست مداخلت کی خواہش کی ہے۔

پاکالا کے خاندان کے ایک رکن نے ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی خدمت انجام دینے والے ان بحری عہدیداروں کو بچایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ وہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ موت کی سزاکیوں دی گئی ہے،پاکالا کی ماں یہ سننے کے بعد کافی پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں وزیراعظم براہ راست مداخلت کریں۔

انہوں نے کہاکہ جب کسی کو پھانسی کی سزا ہوتی ہے تو اس سے کہا جاتا ہے کہ اس کا جرم کیا ہے اور اس کو کس وجہ سے سزا دی جارہی ہے تاہم اس معاملہ میں گرفتار کیوں کیاگیا ہے، یہ بھی نہیں بتایاگیاہے۔انہوں نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم سے اپیل کی کہ ان سابق بحری عہدیداروں کو بچایا جائے۔

ان کی آخری خواہش یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بحریہ کے سابق عہدیدار کا خاندان وزیراعظم سے دہلی میں ملاقات کرنا چاہتا ہے،ان کو کم ازکم دو منٹ ملاقات کا موقع دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ سگناکر نے دس سال تک بحریہ کے لئے خدمات انجام دی ہیں۔ان کے ساتھ ساتھ دیگر حراست میں لئے گئے افراد سرکردہ عہدیدار ہیں۔سگناکرسے ان کی آخری ملاقات جولائی 2022میں ہوئی تھی۔تب سے ان کے پاس سے کوئی فون نہیں آیا۔کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔