دہلی

خاتون مسافر کو دہلی ایرپورٹ پر ایرانڈیا کی پرواز سے اتاردیاگیا

ترجمان نے بتایاکہ طیارہ سے اتارے جانے کے بعد پرواز AI161 تقریباً ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ خاتون مسافر کو جو ناگزیر وجوہات کی بناء پر سفر کررہی تھی‘ تحریری تیقن کے بعد دوسری پرواز سے روانہ کیا گیا۔

نئی دہلی: ایرانڈیا کی لندن جانے والی پرواز میں بزنس کلاس کی خاتون مسافر کو کیبن عملہ کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد دہلی ایرپورٹ پر طیارہ سے اتاردیا گیا۔ یہ واقعہ جاریہ ہفتہ پیش آیا۔ ذرائع نے بتایا کہ 5 مارچ کو پرواز AI161 پر یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار
امرت پال سنگھ کی بیوی کی لندن بھاگنے کی کوشش ناکام

 ایرانڈیا کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ بزنس کلاس میں سفر کررہی خاتون مسافر کو جو ایک سینئر کارپوریٹ اکزیکٹیو بتائی گئی ہے‘ پرواز کے اُڑان بھرنے سے پہلے ارکان ِ عملہ کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد کپتان کے مشورہ پر طیارہ سے اتاردیا گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ طیارہ سے اتارے جانے کے بعد پرواز AI161 تقریباً ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ خاتون مسافر کو جو ناگزیر وجوہات کی بناء پر سفر کررہی تھی‘ تحریری تیقن کے بعد دوسری پرواز سے روانہ کیا گیا۔

 اس واقعہ کی مزید تفصیلات کا فوری طورپر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ایرانڈیا نے جنوری میں لگ بھگ 894 مسافرین کو طیارہ میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی۔ ایرلائن نے معاوضہ کے طورپر تقریباً 98 لاکھ روپے خرچ کئے ہیں۔