مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا؟

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مہمان یا 21 سے کم عمر فرد کو اسٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

ریاض: سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں سفارتی کوارٹر میں پہلی بار شراب خانہ کھول دیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت سرکاری طور پر دارالحکومت میں شراب خانہ کھلنے کی تصدیق نہیں کی تاہم سفارتکاروں کو خصوصی ایپ کے ذریعہ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
سعودی میں منشیات اسمگلنگ 6 کو سزائے موت
تجھے آبا سے اپنے کوئی نسبت ہو نہیں سکتی، ادبی فورم ،ریاض کے زیرِ اہتمام ماہانہ ادبی نشست
سعودی شاہ سلمان کے طبی معائنے (ویڈیو)

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مہمان یا 21 سے کم عمر فرد کو اسٹور میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ دکان میں فوٹوگرافی اور موبائل فون کا استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

قبل ازیں رواں سال کے آغاز میں خبر سامنے آئی تھی کہ سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ملک میں شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت ریاض میں ملک کا پہلا الکحل اسٹور خصوصی طور پر غیرمسلم سفارت کاروں کیلئے کھولا جائے گا۔

صارفین کو شراب کی خریداری کیلئے موبائل ایپ کے ذریعہ اندراج کرانا ہوگا اور وزارت خارجہ سے کلیئرنس کوڈ حاصل کرنا ہوگا، صارفین کو اُن کے ماہانہ کوٹے کے مطابق شراب فراہم کی جائے گی۔