ایشیاء

چین اور ملیشیا کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر دو طرفہ تعلقات، فلسطین-اسرائیل تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ملیشیا کے ہم منصب زامبری عبدالقادر نے جمعہ کو چین-ملیشیا تعلقات اور فلسطین-اسرائیل تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور ان کے ملیشیا کے ہم منصب زامبری عبدالقادر نے جمعہ کو چین-ملیشیا تعلقات اور فلسطین-اسرائیل تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں
ہند۔چین معاہدہ کی تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں: راشدعلوی
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
پرواز MH370 کی گمشدگی کے دس سال مکمل، طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع کرنے حکومت کا عزم
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام

وانگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت میں بین الاقوامی تعاون کے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے کامیاب انعقاد پر چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زامبری نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پہل سے علاقائی باہمی روابط کو فروغ ملے گا، بین الاقوامی تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے اور علاقائی اور عالمی تعاون کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس پہل میں شامل ہونے والے ممالک میں سے ایک رکن کی حیثیت سے ملیشیا نے ہمیشہ اس اہم اقدام کی حمایت کی ہے اور چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کو مستحکم کرتا رہے گا۔

زامبری نے کہا کہ وہ ملیشیا دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں کیونکہ اگلے سال ملیشیا اور چین کے سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ منائی جائے گی۔