تلنگانہ میں اسٹاف نرس کی 1827 جائیدادوں پر تقررات
حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے تحت ٹیچنگ ہاسپٹلس میں 1827 اسٹاف نرس کی جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی گئی ہے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی جانب سے ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے تحت ٹیچنگ ہاسپٹلس میں 1827 اسٹاف نرس کی جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی گئی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ فینانس کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ ان 1827 جائیدادوں پر تلنگانہ میڈیکل ہیلتھ اینڈ ریکروٹمنٹ بورڈ کے تحت راست تقررات کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے۔ ان کالجس سے جڑے ٹیچنگ ہاسپٹلس میں ان اسٹاف نرسس کا تقرر کیا جائے گا۔
گذشتہ دنوں ہی 1061 اسسٹنٹ پروفیسر کا تقرراتی عمل پورا کرلیا گیا۔واضح رہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے حالیہ دنوں میں نرمل، منچریال،اور ناگر کرنول میں میڈیکل کالجس کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا۔