مہاراشٹرا

آن لائن ملازمت کا جھانسہ، خاتون 17لاکھ سے محروم۔ تفصیلات جانیں

دھوکہ بازوں کی جانب سے آن لائن ملازمت کے جھانسہ میں آکر نوی ممبئی کی 33سالہ خاتون مبینہ طور پر 17لاکھ روپئے سے محروم ہوگئی۔

تھانے: دھوکہ بازوں کی جانب سے آن لائن ملازمت کے جھانسہ میں آکر نوی ممبئی کی 33سالہ خاتون مبینہ طور پر 17لاکھ روپئے سے محروم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
چٹ فنڈ کے نام پر دھوکہ دہی، دو ملزمین گرفتار
حیدرآباد میں ٹراویل ایجنسیوں اور چٹ فنڈس کے دفاتر پرکڑی نظررکھنے کی ضرورت
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا
گِدھوں اور شیاطین کی حکمرانی سے ریاست تباہ ہوجائے گی۔ بی آر ایس قائد کا طنز
دھوکہ دہی کے واقعہ میں ایک نائیجیریائی شہری گرفتار

سائبر پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ دو نامعلوم افراد نے نوی ممبئی کے کاموٹھے علاقہ کی خاتون سے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعہ رابطہ کیا اور اسے ایک ویب سائٹ پر آن لائن تجزیہ کے کام کی پیشکش کی جس کے لیے اسے زبردست منافع کا لالچ دیا گیا۔

ملازمت کے لیے ملزمین نے اس سے 9/ اگست اور 14/ اگست 2023ء کے درمیان 17,00,629 روپئے وصول لیے۔

کام مکمل کرنے پر جب خاتون نے اپنی آمدنی اور وہ رقم جو اس نے انہیں دی تھی، مانگی تو ملزمین نے ٹال مٹول کیا اور بعد ازاں لاپتا ہوگئے۔ خاتون پیر کو نوی ممبئی کے سائبر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئی اور شکایت درج کروائی۔

پولیس نے دو نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

a3w
a3w