دہلی

صدر جمہوریہ اور نائب صدر کو ملنے والے تحائف کی نیلامی کی جائے گی

راشٹرپتی بھون، ای اپہار نامی آن لائن پورٹل کے ذریعے صدر اور سابق صدور کو مختلف مواقع پر پیش کیے گئے تحفے کی اشیاء کی نیلامی کرے گا۔

نئی دہلی: راشٹرپتی بھون، ای اپہار نامی آن لائن پورٹل کے ذریعے صدر اور سابق صدور کو مختلف مواقع پر پیش کیے گئے تحفے کی اشیاء کی نیلامی کرے گا۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
چینی وزیر خارجہ کے خلاف کانگریس کا احتجاج
تلنگانہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم: محمد فہیم الدین قریشی
دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونا جمعیۃ علماء کی فطرت نہیں : حافظ پیر خلیق احمد

صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کے مطابق، اس پورٹل کو محترمہ مرمو نے اپنی صدارت کے دو سال مکمل ہونے پر جمعرات کو شروع کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 250 شاندار تحائف نیلام کیے جائیں گے۔

ان تحائف کی بولی 5 اگست سے 26 اگست تک کھلی رہے گی۔ بولی کی مدت ختم ہونے کے بعد اشیاء سب سے زیادہ بولی لگانے والوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

دلچسپی رکھنے والے افراد راشٹرپتی بھون کی متعلقہ ویب سائٹ پر ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے بولی لگا سکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہریوں سے رابطہ بڑھانا ہے بلکہ ایک نیک مقصد کی حمایت کرنا بھی ہے کیونکہ نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم ضرورت مند بچوں کی مدد کے لیے عطیہ کی جائے گی۔

نیلامی کے لیے رکھی گئی گفٹ آئٹمز راشٹرپتی بھون میوزیم میں عوام کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

وزیٹر راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ کے ذریعے میوزیم کے لیے ٹکٹ بک کر سکتے ہیں اور منگل سے اتوار تک صبح 9.30 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان نمائشیں دیکھ سکتے ہیں۔