سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

لڑکی اسکول بیگ پھینک کر اچانک سڑک کے بیچ لیٹ کر ناچنے لگی ( ویڈیو وائرل)

کہ اسکول ڈریس میں ایک لڑکی بیگ لے کر سڑک پر جا رہی ہے۔ لیکن اچانک وہ چوراہے کے بیچ میں رک جاتی ہے اور اپنا بیگ پھینک دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ سڑک کے بیچ میں لیٹ جاتی ہے اور ناچنا شروع کردیتی ہے۔

دہلی: آج کل لڑکے اور لڑکیاں ریل بنانے کیلئے اس قدر جنون میں مبتلا ہیں کہ انہیں نہ کسی چیز کا ڈر ہے اور نہ ہی کسی سے شرم آتی ہے۔ کہیں بھی اور کسی بھی وقت ریل بنانے کے لیے کچھ بھی کرنا شروع کردیتے ہیں۔ پرہجوم میٹرو ہو یا بھیڑ بھرا بازار، وہ کہیں بھی ناچنا شروع کر دیتے ہیں اور کہیں بھی کسی کو چومنا شروع کر دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
17 سالہ لڑکے کو بے رحمانہ زدوکوب، 2 افراد گرفتار
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

 اب تک آپ نے کئی بار لڑکوں اور لڑکیوں کو سڑک پر ڈانس کی ریل بناتے دیکھا ہوگا لیکن اب جو ویڈیو آپ دیکھیں گے وہ حد سے باہر ہے۔ لڑکی نے ریل بنانے کے لیے کیا کیا اس ویڈیو میں دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں بچوں میں اتنی ہمت کہاں سے آتی ہے؟

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسکول ڈریس میں ایک لڑکی بیگ لے کر سڑک پر جا رہی ہے۔ لیکن اچانک وہ چوراہے کے بیچ میں رک جاتی ہے اور اپنا بیگ پھینک دیتی ہے۔ اس کے بعد وہ سڑک کے بیچ میں لیٹ جاتی ہے اور ناچنا شروع کردیتی ہے۔

 آس پاس کھڑے لوگ اس لڑکی کو دیکھ کر حیران ہیں۔ کچھ ہی دیر میں لڑکی بیٹھ جاتی ہے اور ناچنے لگتی ہے۔ لڑکی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اور لوگ لڑکی کے والدین کے بارے میں حیران ہیں۔

23 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو اب تک 10 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور 10 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند کر چکے ہیں۔ لوگ اس ویڈیو پر کافی تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا- آپ میں اتنی ہمت کیسے آتی ہے، کیا ماں اور پاپا کچھ نہیں کہتے؟

ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ سڑک کیسے بنتی ہے، لڑکی اس کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس ویڈیو کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ تبصرہ کرکے ہمیں بتائیں۔

a3w
a3w