تلنگانہ

ٹریپل آئی ٹی باسر میں طلبہ کی اموات پر گورنر نے رپورٹ طلب کرلی

گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات پر اندرون48 گھنٹہ رپورٹ روانہ کرنے وائس چانسلر کو ہدایت دی۔

حیدرآباد: ٹریپل آئی ٹی باسر میں طلباء کی اموات کے واقعات میں اضافہ پر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات پر اندرون48 گھنٹہ رپورٹ روانہ کرنے وائس چانسلر کو ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
ڈھاکہ میں دوبارہ بنگلہ دیش کے سابق وزیر خارجہ کا اقتدارمیں آنے کا عزم، اقوام متحدہ کی رپورٹ کو جانبدارانہ قرار دیا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

دو روز قبل یونیورسٹی کی دیپیکا نامی طالبہ نے باتھ روم کی کھڑکی سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔ ابھی اس واقعہ کو بھلا یا بھی نہیں گیا تھا کہ ضلع سدی پیٹ کے گجویل ٹاؤن کی لکھیتا نامی طالبہ نے جمعرات کے روز چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی۔

عہدیداروں نے لکھیتا کو نرمل کے سرکاری دواخانہ منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔ دونوں ہی طالبہ پری یونیورسٹی کورس سال اول میں زیرتعلیم تھیں۔ اس دوران ٹریپل آئی ٹی میں طالبہ کی خودکشیوں پر گورنر نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے اندرون 48 گھنٹہ رپورٹ روانہ کرنے وائس چانسلر کو ہدایت جاری کی ہے۔

 بتایا جارہا ہے کہ ٹریپل آئی ٹی میں طلباء کی اموات پر جہاں طلباء برادری میں خوف دیکھا جارہا ہے وہیں اولیائے طلباء بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔