ادارہ انیس الغرباء میں داخلوں کیلئے سرپرست خصوصی توجہ دیں، مولانا خیر الدین صوفی کی اپیل
ادارہ انیس الغرباء،یتیم خانہ جو ایشیاء کا سب سے قدیم وعظیم ادارہ ہے۔اس ادارے کے بانی حضرت خواجہ میر بدرالدین علیہ الرحمہ نے 103 سال قبل قائم کیا تھا

حیدرآباد: ادارہ انیس الغرباء،یتیم خانہ جو ایشیاء کا سب سے قدیم وعظیم ادارہ ہے۔اس ادارے کے بانی حضرت خواجہ میر بدرالدین علیہ الرحمہ نے 103 سال قبل قائم کیا تھا اس کا اہم مقصد ملت کے ایسے طلبہ و طالبات جو یتیم ویسر ہو ان کی کفالت کے ساتھ ساتھ دینی و عصری تعلیم سے آراستہ کرنا اور طالبات کے لئے ان کی شادی کا انتظام کرنا اور طلبہ کے لیے خود مکتفی ہونے تک یہ ادارہ ان کا گھر رہے گا اور اس گھر میں ان کو یتیم ویسیر ہونے کا احساس بھی نہیں رہے گا۔
103 سال سے یہ ادارہ اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ قارئین کو یہ یاد دلانا ضروری ہے کہ اس ادارے کے اہم مقاصد میں یہ صراحت کی گئی ہے کہ یہ عوامی ادارہ ہے اس کی نگرانی عوام کے سپرد کی گئی ہے جو ایک کمیٹی کی شکل میں اس کی نگرانی کرے گا کسی حکومت یا حکومت کے کسی ادارے کو اس ادارے میں مداخلت کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
اس ادارے کو وسعت دینے کی غرض سے ڈیمالش کر دیا گیا یہاں سے اس ادارے کے وجود پر سوالیہ نشان لگ گیا 2023میں جب اس ادارے کی وسیع و عریض پر شکوہ عمارت تعمیر ہو گئی تو حکومت وقت نے بد دیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل عمارت ٹمریز کو لیز پر دے دی گئی جس پر شہر کے مختلف تنظیموں نے صدائیں احتجاج بلند کیا
اور چیئرمین وقف بورڈ سے ٹھوس نمائندگی کی چنانچہ موجودہ چیرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے خصوصی توجہ دے کر سات منزلہ عمارت میں سے ڈھائی فلور انیس الغرباء کے لیے ٹمریز سے حاصل کیا اور اس حصے کو ٹمریز سے علیحدہ کرتے ہوئے اس ادارے کی شناخت کو قائم رکھتے ہوئے دفتر اور دیگر سہولتوں کا انتظام کیا۔
آج دفتر وقف بورڈ سے جدید داخلوں کا اعلان بھی کر دیا گیا صدر مسلم یونائٹڈ فیڈریشن مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری، سید عزیز پاشاہ سی پی آئی، مولانا ڈاکٹر سید آصف عمری جمعیت اہل حدیث، مولانا سید حامد حسین شطاری آل انڈیا سنی علماء بورڈ، میر عنایت علی باقری بھارتیہ مسلم لیڈرس کانفرنس، محمد عبدالعزیز ایم پی جے، سکندر اللہ خان ایم بی ٹی، محمد عبدالکریم فہیم ایم یو ایف، مولانا فرحت اللہ شریف آل انڈیا صوفی علماء کونسل، مولانا ریاض الدین نقشبندی علماء بورڈ، اے اے کے امین مائناریٹی ڈیولپمنٹ سوسائٹی، سید متین احمد انڈین مائنارٹیز کونسل، سید ایوب پاشاہ قادری، مولانا محمد نور خان ایس یو سی،
شیخ عبدالستار آواز کمیٹی، منیر پٹیل تنظیم انصافنے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے یہ اپیل کی ہے کہ ادارہ انیس الغرباء کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے اور یتیم ویسر طلبہ و طالبات کی کفالت تعلیم و تربیت کے لئے ہر مسلمان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اس ادارے میں زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو داخلہ دلا کر یتیم ویسر بچوں کی رہبری کریں جس میں خدا و رسول کی خوشنودی شامل ہے۔