جرائم و حادثات

طالبات کو پیشاب پینے کے لئے کہنے والے پھلیڈومر سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر ترپاٹھی معطل

بلرام پور کے کلکٹر ریمیجیئس ایکا نے منگل کو یواین آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ معاملہ ہمارے علم میں آیا،

بلرام پور: طالبات کو پیشاب پینے کے لیے کہنے والے چھتیس گڑھ کے بلرام پور ضلع کے وادرف نگرکے پھلیڈومر سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر رام کرشن ترپاٹھی کو انتظامیہ نے معطل کر دیا ہے اور اس معاملے کی جانچ کے لیے بلاک ایجوکیشن آفیسر کو حکم دیا ہے۔

بلرام پور کے کلکٹر ریمیجیئس ایکا نے منگل کو یواین آئی کو بتایا کہ یہ واقعہ انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ معاملہ ہمارے علم میں آیا، ہم نے فوری طور پر پھولیڈومر سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر رام کرشن ترپاٹھی کو معطل کر دیا اور بلاک ایجوکیشن آفیسر کو انکوائری کا حکم دیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز اسکول میں طلباء کو کیڑے مار دوا البنڈازول گولیاں دی جارہی تھیں، لیکن اسکول میں پانی کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ طالبات نے جب ترپاٹھی سے اس کی شکایت کی تو انہوں نے طالبات کو انہیں پیشاب پینے کے لئے کہہ دیا۔ اس کے بعد طالبات ترپاٹھی کی شکایت لے کر سرپنچ کے پاس گئیں۔

طالبات کی شکایت سننے کے بعد سرپنچ نے بلاک ایجوکیشن آفیسر سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یواین آئی۔الف الف

a3w
a3w