مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

مسلم ممالک سے روتی بلکتی معصوم فلسطینی بچی کے دل چیردینے والے سوال(رُلادینے والی ویڈیو)

غمزدہ اور بلکتی ہوئی معصوم بچی کا یہ شکوہ مسلم دنیا کی آنکھیں کھول دینے اور ضمیرکو جگا دینے کیلئے کافی ہے لیکن امید کوئی بر آتی دکھائی نہیں دیتی۔

غزہ: فلسطین پر وقت کا فرعون غاصب اسرائیل ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور وہاں انسانیت سسک رہی ہے جس کا مظاہرہ آئے روز دنیا دیکھ رہی ہے

متعلقہ خبریں
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
مسلمان حکمران، اسرائیل کے محافظ یا اسلام کے:سراج الحق
اسرائیل کا فضائی حملہ18فسلطینی جاں بحق
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

یوں تو فلسطین 76 سال سے فلسطینیوں پر ان کی اپنی زمین تنگ کرتے ہوئے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مگر گزشتہ سال 7 اکتوبر سے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف شروع ہونے والی بہیمانہ کارروائی نے تاریخ میں ظلم کی تمام داستانوں کو شرمسار کردیا ہے۔

ظالم اسرائیل اب تک 40 ہزار سے زائد نہتے فلسطینیوں کی جانیں لے چکا ہے اور شہدا میں کثیر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے جبکہ غزہ مکمل ملبے کا ڈھیر اور ہزاروں افراد زخمی ولاپتہ ہیں۔

اسرائیل نے اپنی بربریت میں بم برساتے ہوئے نہ اسکول، اسپتال کی تفریق کی اور نہ ہی پناہ گزین کیمپ اس سے محفوظ رہے۔ آج زخموں سے چور ہزاروں فلسطینی بچے یتیم ہو کر دنیا بالخصوص مسلم ممالک سے سے شکوہ کناں ہیں۔

ایسا ہی ایک دل دہلا دینے والا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جو جنگل زدہ غزہ سے ایک معصوم فلسطینی بچی نے دنیا کو دیا ہے۔ غمزدہ اور بلکتی ہوئی معصوم بچی کا یہ شکوہ مسلم دنیا کی آنکھیں کھول دینے اور ضمیرکو جگا دینے کیلئے کافی ہے لیکن امید کوئی بر آتی دکھائی نہیں دیتی۔

فلسطینی میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی اس ویڈیو میں بچی نے روتے ہوئے دنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دنیا اور نہ ہی آخرت میں کہیں بھی آپ کو معاف نہیں کروں گی۔ بچی نے عرب ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا عرب ممالک ہمیں دیکھ رہے ہیں؟ کیا انہیں ہماری مشکلات دیکھ کر تسکین ملتی ہے؟

a3w
a3w