مشرق وسطیٰ

حوثیوں نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا

یمن کے مسلح حوثی گروپ نے جمعہ کو اسرائیل کے شہر ایلیٹ پر کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

صنعاء: یمن کے مسلح حوثی گروپ نے جمعہ کو اسرائیل کے شہر ایلیٹ پر کئی بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں
موت، تباہی اور غصہ کے درمیان غزہ میں خون سے رنگی عید
امریکہ نے تمام جہازوں کی آمدورفت خطرہ میں ڈال دی:نصراللہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے گروپ کے المسیرہ ٹی وی سے نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس گروپ نے شہر میں "اسرائیلی جنگ اور ناکہ بندی کا سامنا کرنے میں فلسطینی عوام کی حمایت ظاہر کرنے کے لئے شہر میں "مخصوص اہداف” پر حملہ کیا۔”

انہوں نے کہا کہ ہم صہیونی دشمن (اسرائیل) کے خلاف زمینی اور سمندری سطح پر مزید فوجی آپریشن شروع کرنے میں اس وقت تک ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے جب تک کہ جارحیت بند نہیں ہو جاتی اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام پر محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) نے کچھ گھنٹے پہلے کہا تھا کہ انہوں نے بحیرہ احمر میں سطح سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کو روکا ہے۔ واقعے کے دوران کوئی سائرن نہیں بجا۔

شمالی یمن میں مسلح حوثی گروپ نے گذشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کی جانب متعدد میزائل اور ڈرون فائر داغے ہیں۔ گروپ نے جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی حمایت کی اپیل کی ہے۔

a3w
a3w