مشرق وسطیٰ

کئی روز محاصرہ کے بعد 41 نومولودوں کی الشفا ہاسپٹل سے منتقلی (دل دہلادینے والے ویڈیو)

غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائرکٹر محمد زقوت نے اعلان کیا ہے کہ کئی روز کے محاصرہ کے بعد بالآخر غزہ کے الشفا میڈیکل کامپلکس سے تمام 41 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔

غزہ: غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائرکٹر محمد زقوت نے اعلان کیا ہے کہ کئی روز کے محاصرہ کے بعد بالآخر غزہ کے الشفا میڈیکل کامپلکس سے تمام 41 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کو نکال لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اقوام متحدہ کی ٹیم کا دورہ الشفاء ہاسپٹل
مصر اور عرب لیگ نے بین الاقوامی عدالت کی اڈوائزری کا خیرمقدم کیا
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
غزہ کے اسپتال مردہ خانوں میں تبدیل ہونے لگے ، الشفا اسپتال میں لاشیں ہی لاشیں
مودی کو مصر کا اعلیٰ ترین اعزاز

العربیہ/الحدث کے نمائندہ نے اتوار کو اطلاع دی کہ بچے رفح کے اماراتی ہسپتال پہنچے ہیں۔ 3 بچے راستہ میں ہی دم توڑ گئے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بچوں کو کل مصری سرزمین پر منتقل کر دیا جائے گا۔

مقامی مصری میڈیا کے مطابق یہ سب اس وقت ہوا جب رفح کراسنگ سے ایمبولینسس غزہ میں داخل ہوئیں تاکہ بچوں کو صحت کی دیکھ بھال کے لیے مصر کی طرف لے جایا جا سکے۔

فلسطینی ہلال احمر نے وضاحت کی کہ اس کی ایمبولنس کے عملہ نے اتوار کے روز عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی ہمدردی کے رابطہ کے ساتھ مل کر غزہ کے شفا ہاسپٹل سے قبل از وقت پیدا ہونے والے درجنوں بچوں کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

https://twitter.com/stairwayto3dom/status/1726582524015718873

انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ قبل از وقت نومولود بچوں کو چند روز قبل محصور طبی مرکز سے ایمبولنسوں کے ذریعہ جنوب کو منتقل کیا گیا تھا۔ ان بچوں کو مصر کے شہر رفح میں ایمریٹس ہاسپٹل منتقل کیا جارہاہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ بچوں کو نکالے جانے سے قبل 120 زخمی افراد شفا ہاسپٹل میں موجود تھے۔ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا اندازہ ہے کہ لگ بھگ 2,300 لوگ اب بھی میڈیکل کامپلکس میں پھنسے ہوئے ہیں۔