دہلی

حکومت ہند کی منافقت، اسرائیل کا نام لئے بغیر بیان جاری

ہندوستان نے جمعہ کے روز کہا کہ شمالی غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے دوران جانوں کے اتلاف پر اُسے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اس واقعہ میں زائد از 100 افراد شہید اور زائداز700 زخمی ہوئے تھے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعہ کے روز کہا کہ شمالی غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے دوران جانوں کے اتلاف پر اُسے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اس واقعہ میں زائد از 100 افراد شہید اور زائداز700 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

وزارت خارجہ نے سخت الفاظ پر مشتمل ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں عام شہریوں کی زندگیوں کا ایسا نقصان اور وسیع تر انسانی صورتحال سخت تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ شمالی غزہ میں کل انسانی امداد کی تقسیم کے دوران جانوں کے نقصان پر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

ہندوستان نے غزہ کے عوام کو محفوظ اور انسانی امداد کی بروقت تقسیم کی اپیل کی۔ اس بیان میں اسرائیل پر کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے کل نہتے فلسطینی عوام کے ہجوم پر فائرنگ کردی تھی۔ جس میں زائداز100 افراد شہید اور دیگر 700 زخمی ہوگئے تھے۔

ہندوستان کشیدگی کم کرنے اور مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لئے راست امن مذاکرات کی جلد بحالی کے حالات پیدا کرنے کی اپیل کرتا رہا ہے۔ اس واقعہ پر شدید بین الاقوامی ردِعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگٹریس نے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ میں غزہ میں جمعرات کے روز پیش آئے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں جس میں زندگی بچانے والی امداد حاصل کرنے کیلئے اکٹھا ہوئے 100 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

گٹریس نے کہا کہ غزہ کے بے سہارا عام شہریوں کو ہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔ ان میں شمال کے علاقے بھی شامل ہیں جہاں اقوام متحدہ زائداز ہفتہ سے امداد فراہم نہیں کرسکا ہے۔

a3w
a3w