تلنگانہ

جامع مسجد کھمم کے امام وخطیب سڑک حادثہ میں جاں بحق

جامع مسجد کھمم کے امام و خطیب مولانا سید معین الدین علی عرف عزیز اتوار کے روز6بجے صبح سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

کھمم (منصف نیوز بیورو) جامع مسجد کھمم کے امام و خطیب مولانا سید معین الدین علی عرف عزیز اتوار کے روز6بجے صبح سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار گاڑی نے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین کو کچل دیا
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
مرزا پور میں حادثہ، 10 مزدور ہلاک
پونے میں گلاس فیکٹری میں حادثہ، 4 افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق، مولانا سید معین الدین علی عرف عزیز حیدرآباد میں اپنی بھانجی کی ولیمہ تقریب میں شرکت کے بعد، کھمم واپس آرہے تھے۔

وہ ڈیزائر کار میں سفر کر رہے تھے کہ کھمم کے قریب خوشمنچی، جلاچیرو گاؤں کے حدود میں ہائی وے پر ڈرائیور کو نیندلگ گئی جس کی وجہ سے وہ گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، جس کے نتیجہ میں گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔

کار میں سوار مزید3 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے۔ اسے کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے۔

مقام حادثہ سے مولوی سید معین الدین علی عرف عزیز کی نعش اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے کھمم کے گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مولوی عزیز کے اچانک انتقال کی خبر سے کھمم میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ2 دختران جن کی عمر 10 اور 7 سال ہے، شامل ہیں نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد میں عمل آئی۔