سوشیل میڈیا
تیز رفتار ٹرین کی چھت پرچڑھ سیلفی لینے کا واقعہ، نوجوان شعلہ پوش( بھیانک ویڈیو وائرل)
مرنے والے نوجوان کے دوست اشرف نے بتایا کہ منصوری صبح ریلوے اسٹیشن گیا، جہاں اس نے اپنا موبائل فون نکالا اور سیلفی لینے کے لئے ریلوے انجن پر چڑھ گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا۔

حیدرآباد: ایک 16 سالہ لڑکا اس وقت کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جب وہ ٹرین کے انجن کے اوپر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران ہائی ٹینشن بجلی کی تار سے ٹکرا گیا۔ ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ لڑکے کی شناخت سہیل منصوری کے نام سے ہوئی ہے۔
مرنے والے نوجوان کے دوست اشرف نے بتایا کہ منصوری صبح ریلوے اسٹیشن گیا، جہاں اس نے اپنا موبائل فون نکالا اور سیلفی لینے کے لئے ریلوے انجن پر چڑھ گیا اور حادثہ کا شکار ہوگیا۔
افسوس ناک واقعہ پر مشتعل چند نوجوانوں نے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کے دروازے پر پتھراؤ کیا، مشتعل نوجوانوں نے مبینہ طور پر اسٹیشن ماسٹر کے ساتھ بدتمیزی کی اور اس کا بیگ اور گھڑی چھین لی۔ لڑکے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کے سلسلہ میں سول لائنز پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔