مشرق وسطیٰ

ایرانی سپریم لیڈر نے اسرائیل پر نئےحملہ کی تیاری کا حکم دیدیا

آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔

تہران: ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک مرتبہ پھر حکام کو اسرائیل پر حملے کی تیاری کا حکم دیدیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملے کی تیاریوں کا پتہ لگایا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای
بی جے پی قائدین کو لگام دی گئی ہوتی تو خامنہ ای تبصرہ نہ کرتے:راشد علوی
آیت اللہ خامنہ ای کا پاسداران انقلاب کو اہم پیغام

امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملوں کا ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ اسے پچھتانا پڑے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں کے بعد ایران میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانا ممکن ہے۔