مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج نے غزہ میں درجنوں فلسطینیوں کو کیا گرفتار

اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو شمالی غزہ پٹی کے شہر بیت لاہیہ میں ایک کارروائی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی۔

غزہ: اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو شمالی غزہ پٹی کے شہر بیت لاہیہ میں ایک کارروائی کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یہ گرفتاریاں بیت لاہیہ میں رہائشی علاقوں پر حملوں کے دوران کیں۔

مقامی عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دوران تفتیش دانستہ طور پر قیدیوں کے کپڑے اتار دیے۔

اسرائیلی فوج نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے غزہ پٹی میں دراندازی کے دوران درجنوں فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کیا۔

ایک اور واقعہ میں، اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ چند روز قبل ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے غزہ پٹی میں تمام جاسوسی کی کارروائیوں کے ذمہ دار حماس کے ملٹری انٹیلی جنس سربراہ عبدالعزیز الرنتیسی کو ہلاک کر دیا ہے۔

حماس نے ابھی تک اسرائیلی دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر اچانک حملے کے جواب میں غزہ میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کر رہا ہے۔