مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج نے لبنان سے داغے گئے 30 میزائلوں کا پتہ لگایا

اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ اس نے لبنان سے اسرائیل کے شمال میں کبوتز کبری کے علاقے کی طرف داغے گئے تقریباً 30 میزائلوں کا پتہ لگایا ہے،

یروشلم: اسرائیلی فوج نے پیر کو کہا کہ اس نے لبنان سے اسرائیل کے شمال میں کبوتز کبری کے علاقے کی طرف داغے گئے تقریباً 30 میزائلوں کا پتہ لگایا ہے، لیکن اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
اردن میں ایک میزائل گرا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے ٹیلی گرام پر کہا کہ ’’ شمالی اسرائیل میں کچھ وقت پہلے سائرن بجنے کے بعد لبنان سے کبری کے علاقے کی طرف بڑھنے والے تقریباً 30 میزائلوں کی نشاندہی کی گئی جن میں سے اکثر کھلے علاقوں میں گرے۔

کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ آئی ڈی ایف اس کے ذرائع پر حملہ کر رہا ہے۔‘‘