سوشیل میڈیا
آنگن واڑی ورکرس نے بچوں کو مقفل کردیا
بچوں کی چیخنے کی آوازیں سن کر ان کے والدین وہاں پہنچے اور اپنے بچوں کے تعلق سے فکرمندی کااظہار کیا۔ والدین نے عہدیداروں سے اس تعلق سے سوال کیا اور پوچھا کہ اگر ان کے بچوں کو کچھ ہوجاتا ہے تو اس کے لئے کون ذمہ دار ہوگا؟
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں آنگن واڑی ورکرس نے بچوں کو آنگن واڑی مرکز میں قفل ڈال دیا اور چلی گئیں۔ یہ واقعہ ضلع کے مندالاواری پلی گاوں میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق آنگن واڑی ورکر رینوکا اور اس کی ساتھی جیہ نے آنگن واڑی مرکز میں بچوں کو چھوڑتے ہوئے اس مرکز کو قفل ڈال دیا۔
بچوں کی چیخنے کی آوازیں سن کر ان کے والدین وہاں پہنچے اور اپنے بچوں کے تعلق سے فکرمندی کااظہار کیا۔ والدین نے عہدیداروں سے اس تعلق سے سوال کیا اور پوچھا کہ اگر ان کے بچوں کو کچھ ہوجاتا ہے تو اس کے لئے کون ذمہ دار ہوگا؟مقامی افراد نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلہ کو پہلے ہی آنگن واڑی مرکز کے ذمہ داروں کے علم میں لایاتھا تاہم اس کو نظرانداز کردیاگیا۔