جرائم و حادثات

جہان آباد: سدھیشور ناتھ مندر میں بھگدڑ، 7 کانوڑیوں کی موت، 25 زخمی

بابا سدھیشورناتھ مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ خواتین سمیت سات افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

جہان آباد: بہار کے جہان آباد ضلع کے مخدوم پور تھانہ علاقہ میں ساون کے چوتھے پیر کو شروانی میلے کے دوران بابا سدھیشورناتھ مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ خواتین سمیت سات افراد کی موت ہو گئی اور 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
بہار میں راجیہ سبھا کی 6 نشستوں کے لئے اعلامیہ جاری
آیا کمار گیا کمار، چیف منسٹر بہار پر جئے رام رمیش کا طنز
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ چوتھے پیر کو برابر پہاڑ پر واقع بابا سدھیشورناتھ مندر میں جل ابھیشیک کے لیے اتوار کی دیر رات عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوئی تھی۔ اس بھگدڑ کے دوران 6 خواتین سمیت 7 افراد کچل کر ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سوشیلا دیوی (42) ، کرن کماری (24) ،پونم دیوی (35) ، نشا کماری (20) ، نشا دیوی (32) ، ببیتا کماری (42) ، پیارے پاسوان (35) کے طور پر ہوئی ہے ۔

زخمیوں کو مخدوم پور ریفرل اسپتال اور جہان آباد صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو شدید زخمیوں کو پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو ساون کے تیسرے پیر کو بہار میں ویشالی ضلع کے انڈسٹریل تھانہ علاقے میں کرنٹ لگنے سے 9 کانوڑیوں کی موت ہو گئی تھی اور تین دیگر جھلس گئے تھے۔

a3w
a3w