اسرائیلی ٹینک نے خود اپنے 5 فوجیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا
فوج نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فوجیوں کی شناخت میں غلطی کیسے ہوئی اور ان کی شناخت فلسطینی کے طور پر کیوں کی گئی۔
یروشلم:اسرائیلی ٹینک نے شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں غلطی سے ان پر گولی چلا دی جس سے پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ اسرائیلی فوجی غزہ شہر میں داخل ہوئے اور پناہ گزینوں کے کیمپ پر دوبارہ حملے کے ایک حصے کے طور پر عمارتوں پر قبضہ کرلیا۔ عمارتوں سے کئی درجن میٹر کے فاصلے پر تعینات دو آئی ڈی ایف ٹینکوں نے بظاہر ایک عمارت کی کھڑکی میں بندوق دیکھی اور ہدف کی طرف دو گولے داغے۔
فوج نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ فوجیوں کی شناخت میں غلطی کیسے ہوئی اور ان کی شناخت فلسطینی کے طور پر کیوں کی گئی۔
آئی ڈی ایف کے مطابق، حماس کے 7 اکتوبر کے حملے اور اس کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کل 626 فوجی مارے گئے۔