بھارت

انڈیا اتحاد اگر اقتدار میں آیا تو او بی سی کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دے دے گا : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نے کہا کہ بھانومتی کے کنبہ کو موقع ملا تو پانچ سال میں پانچ وزیر اعظم ہوں گے ۔اتحاد کے لوگ فوج کی بہادری پر سوال اٹھاتے ہیں ۔2014 سے قبل ملک بدحال تھا، ان گڈھوں کو بھرنے میں پانچ سال لگ گئے ۔

پرتاپ گڑھ: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگر انڈیا اتحاد اقتدار میں آیا تو کشمیر میں پھر دفعہ 370 نافذ کرے گے ،اور رام للا کو پھر ٹینٹ میں لادیں گے و سی اے اے کو منسوخ کر دیں گے ۔دلتوں و پسماندہ طبقات کے حقوق سلب کر مسلمانوں کو ریزرویشن دے دیں گے ۔

متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا
سی اے اے کے مسئلہ پر کانگریس کے غیر واضح موقف: چیف منسٹر کیرالا
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے

کانگریس و سماج وادی پارٹی کی نظر ملک کے خزانے پر ہے ،اقتدار سے باہر رہنے کے سبب وہ کنگال ہو چکے ہیں ۔انہوں نے جمعرات کو شہر کے جی آئی سی میدان میں بی جے پی امیدوار سنگم لال گپتا کی حمایت میں منعقد عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھانومتی کے کنبہ کو موقع ملا تو پانچ سال میں پانچ وزیر اعظم ہوں گے ۔اتحاد کے لوگ فوج کی بہادری پر سوال اٹھاتے ہیں ۔2014 سے قبل ملک بدحال تھا، ان گڈھوں کو بھرنے میں پانچ سال لگ گئے ۔آزادی کے بعد ملک کی معیشت چھٹویں نمبر پر تھی ،کانگریس نے اپنے اقتدار میں اس کو گیارہ نمبر پر لا دیا۔

مودی کو خدمت کا موقع ملا تو آج ملک کی معیشت دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ۔تیسری مرتبہ وہ پھر وزیراعظم ہوں گے ،اور ہندوستان دنیا کی تیسری طاقت ہوگی ۔کانگریس و سماج وادی پارٹی ملک کی ترقی کا مذاق اڑاتے ہیں ،کہتے ہیں ترقی اپنے آپ ہو جائے گی ۔ہماری حکومت نے چار کروڑ غریب عوام کو مکان دیا۔

کانگریس و سماج وادی پارٹی کے اقتدار میں 85 فیصد گاوں میں پانی کے لئے نل نہیں تھا ،ہم نے چودہ کروڑ کنبے کے گھروں میں نل سے پانی پہونچایا۔خواتین کو دھوئیں سے نجات دلانے کے لئے مفت گیس کنکشن دیا،اور 52 کروڑ لوگوں کا بینکوں میں جن دھن کھاتہ کھلوایا۔

تیسری مرتبہ پھر میری حکومت ہوگی ،اور نتائج بعد انڈیا اتحار ٹوٹ کر بکھر جائے گا، اور شہزادے بیرونی ملک چلے جائیں گے ۔اس موقع پرمرکزی وزیر انوپریہ پٹیل و صوبہ کے نائب وزیر اعلی کیشو موریہ وغیرہ موجود رہے ۔

a3w
a3w