حیدرآباد

حلقہ چارمینار سے کانگریس امیدوار کے انتخاب کا مسئلہ ہنوز معمہ

حلقہ اسمبلی چارمینار سے کانگریس امیدوار کے انتخاب کا مسئلہ ہنوز معمہ بنا ہوا ہے۔

حیدرآباد: حلقہ اسمبلی چارمینار سے کانگریس امیدوار کے انتخاب کا مسئلہ ہنوز معمہ بنا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل

چارمینار حلقہ سے 5 دعویداروں میں مجیب اللہ شریف ایڈوکیٹ‘ وینکٹیش‘ میر اصغر علی بیگ‘ شہباز خاں‘ ومشی کرشنا شامل ہیں لیکن صدر ٹی پی سی سی ریونت ریڈی نے نئی دہلی میں علی مسقطی کو ٹکٹ کا پیشکش کیا تھا۔

جس کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ چارمینار حلقہ سے علی مسقطی کانگریس کے امیدوار ہوں گے لیکن کانگریس کی پہلی اور دوسری فہرست میں حلقہ اسمبلی چارمینار کا ذکر ہی نہیں کیا گیا۔

اس دوران کانگریس کے ٹکٹ کے دعویداروں میں زبردست بے چینی پائی جاتی ہے۔ علی مسقطی نے آج نمائندہ منصف سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حلقہ چارمینار سے مقابلہ کے لئے تیار نہیں ہیں۔

دریں اثناء مجیب اللہ شریف نے بتایا کہ گاندھی بھون کے ذرائع سے انہیں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔