آندھراپردیش

اے پی کے ضلع کرنول میں غیر مجاز سائلنسرس تلف

آندھراپردیش کی کرنول ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹوز اور دو بائیکس پر نصب غیر مجاز ہارنس اور سائلنسرس کو تلف کردیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی کرنول ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آٹوز اور دو بائیکس پر نصب غیر مجاز ہارنس اور سائلنسرس کو تلف کردیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

ان زوردار آوازوں والے سائلنسرس کو بائیکس پر لگانے کا رجحان نوجوانوں میں بڑھتاجارہا ہے۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد بائیکس پر کمپنی کی جانب سے لگائے گئے سائلنسرس کونکالتے ہوئے ان آوازوں والے سائلنسرس کو لگارہی ہے۔

ایسی بائیکس پر پولیس نظررکھے ہوئے ہے۔

اس خصو ص میں ٹریفک پولیس نے شہر میں دو ماہ تک خصوصی مہم چلائی۔

مہم کے دوران ضبط شدہ تقریبا ایک ہزارسائلنسرس کو ٹریفک پولیس آفس کے سامنے روڈ رولر تلف کردیا۔

a3w
a3w